چترال (بشیر حسین آزاد)نائبر ہوڈ کونسل زرگراندہ کے دفتر میں این سی زرگراندہ کی طرف سے ایک خوبصورت تقریب زیر صدارت این سی ناظم زرگراندہ منظور احمد ایڈوکیٹ منعقدہوا۔تقریب میں کونسلر،ناظمین اور معززین علاقہ موجودتھے۔تقریب ملک کے نونہالوں اور قوم کے قابل بچوں کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سجائی گئی تھی۔این سی زرگراندہ کے زیر اہتمام ہرسال اس نائبرہوڈ کونسل کے اندر جو بھی بچہ\بچی میٹرک کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لے گا اُس کو انعام سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس سال این سی زرگراندہ کی زوالنورین نور دخترنور اللہ طالبہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال نے میٹرک کے امتحان میں 987نمبر لیکر اول آئی۔جسے کونسلر صوبیدار (ر) آیاز نے این سی زرگراندہ کی طرف سے لیپ ٹاپ سے نوازا۔این سی ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے اس موقع پرتقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر زوالنورین نور کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے کہاکہ انعامات کا یہ سلسلہ ایف اے،ایف ایس سی تک پھیلایا جائے گا اور ہرسال نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو شاندار انعامات سے نوازا جائے گا،اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں اور بچیوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنا ہے۔نائبرہوڈ کونسل کے اس اقدام کو معززین علاقہ نے بہت سراہا اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں گاؤں کے معتبرات جن میں پرنسل مسرور علی شاہ،ناصر احمد،شاہ عظمت،علی قلی خان،مولانا رشید احمد،کونسلر صوبیدار(ر) آیاز،کونسلر محمد مراد،مزدور کونسلر رستم نیاز،نور اللہ،مختار احمد،سیف الدین،نائب ناظم ہارون الرشید اور یوتھ ممبر عدنان احمد ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



