چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے جمعرات کے روزبکرآباد کے مقام پر چترال سے پشاوراوراسلام آبادآنے والے اورلوکل سروس کرنے والے ٹیکسی گاڑیوں کواضافی کرایہ لینے پر20گاڑیوں کودستی چالان کرکے 38ہزارروپے جمع کئے اور30گاڑیوں سے کرایے کی مدمیں لے گئے اضافی رقم لے کرمسافروں کوواپس کئے اورکئی گاڑیوں کوایف آئی آرکرکے اْن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیورحضرات اپناقبلہ درست کریں عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کاموقع کبھی نہیں دیں گے۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ کرایہ نامہ کے عین مطابق کرایوں کی ادائیگی کریں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے اور اس سے زائد وصول کرنے والوں کی شکایت ضلعی انتظامیہ اورلوکل پولیس کے پاس درج کر یں۔انتظامیہ اورمقامی پولیس اْن کے خلاف فوری کارروائی کریگا۔انہوں نے کہاکہ چترال سے باہرجانے والے گاڑیوں کے کرایے مقررکئے گئے جس پرسختی سے عمدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہربھی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م