چترال (نمایندہ چترال میل) چترال دروش کے پسماندہ ترین علاقہ اُرسون میں گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان آرمی،چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ چترال کے میڈیکل، سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے 106بچوں، 130خواتین اور 87وں کو علاج معالجے کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات فراہم کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اُرسون گاؤن کے غریب مستحق افراد میں مفت راشن پیکیج تقسیم کئے، جس میں آٹا، دال، چینی، گھی وغیرہ شامل ہیں، اس موقع پر علاقے کے لوگوں خصوصا مریضوں نے پاک آرمی چترال سکاؤٹس کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے اور راشن کی تقسیم پر کمانڈنٹ ٹاسک فورس اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ دوسرے دن اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ مڈل سکول کٹاگاڑ (میرکھنی) میں بھی کیا گیا۔ جس میں بھی سینکڑوں مرد و خواتین اور مریج بچوں کو علاج کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ