چترال (نمائندہ چترال میل)یونیورسٹی آف چترال کے طلباء اور طالبات نے وزیراعظم پاکستان سے دسمبر میں دورہ چترال کے موقع پر چترال یونیورسٹی کے دورے کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چترال یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔اور نوزائیدہ یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کیلئے مزید فنڈزکا اعلان کرینگے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ چترال یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء وزیراعظم کے دورے کا بے صبری سے منتظر ہیں۔طلباء نے چترال سے منتخب ایم این اے شہزادہ افتخار الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں سے وزیراعظم کے دورہ یونیورسٹی کو یقینی بنائے۔واضح رہے وزیراعظم پاکستان کا دسمبر میں چترال کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چترال میں میگاپراجیکٹس کا افتتاح کرینگے۔جن میں چترال کو گولین گول بجلی گھر سے 30میگاواٹ بجلی دینا بھی شامل ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



