(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی آسامیوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کیا ہے جو6 دسمبر 2017 سے 10 جنوری2018 تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ امیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر کال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں۔ تاہم جن امیدواروں کو 4 دسمبر 2017 تک کال لیٹرز موصول نہ ہوں تو وہ آفیشل ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ٹیلی فون نمبر 091-9213563/9212897/9214131 سے رابطہ یاکال لیٹرکی نقل حاصل کرنے کے لئے کمیشن کے دفتر بذات خود بھی آسکتے ہیں۔تمام امیدواروں کواصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اورکال لیٹرز ساتھ لانے کی ہدایت بھی گئی ہے۔ صرف اسی صورت میں انہیں امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس امرکااعلان پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



