چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں گذشتہ روز سے بارش پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز چترال کے بالائی علاقوں تورکہو کے مقام شاگرام،مستوج، یارخون، لٹکوہ گبور، بگوشٹ اور کالاش ویلی کی پہاڑوں پر برفباری ہوئی اور برف کی سفید چادر نے پہاڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ برفباری لواری ٹاپ اور چترال گلگت روڈ شندور پر بھی ہوئی، تاہم شندور کے راستے آمدورفت بحال رہی۔ جبکہ پشاور سے چترال اور چترال سے پشاور جانے والے مسافر لواری ٹنل کے راستے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔ موڑکہو میں جمعرات کی صبح بارش کا آغاز ہوا۔ اور دو گھنٹے ہلکی بارش کے بعد دوبارہ تھم گئی۔ تاہم موڑکہو کے لوگوں میں بارش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ یہ پانی کی کمی کا شکار علاقہ ہے۔ جہاں کے لوگ گذشتہ کئی مہینوں سے بارش کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ بارش اور برفباری سے چترال میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے کباڑی بازاروں کا رُخ کر لیا ہے۔ اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم چترال کا موسم گذشتہ کئی مہینوں سے خُشک ہونے کی وجہ سے شدید فضائی ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں تھا۔ اور آسمان و پہاڑوں پر دھواں کی مہیب چادر نے قبضہ جما رکھا تھا۔ بارش سے دھواں سے نجات مل گئی ہے۔ اور ہوا صاف ہوگیا ہے۔ اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ ماحولیاتی کثافت کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں میں کمی واقع ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



