چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ کے نتیجے میں چترال کا مستقبل زبردست روشن ہے کیونکہ یہاں انڈسٹری کو ترقی ملے گی جس میں ٹورزم کا شعبہ بھی شامل ہے اور اس کریڈٹ بھی پی ٹی آئی حکومت کو جاتی ہے جب ہم نے چین کے دورے کے موقع پر چترال کو اس پراجیکٹ کے ذریعے گلگت کے ساتھ لنک کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ بدھ کے روز پولو گراونڈ میں جلسہ عام کے بعد چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ملک کے خوب صورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ٹورزم انڈسٹری کی ترقی کے بے پناہ گنجائش موجود ہے اور ہم اسے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے لائحہ عمل پر عملی کام کررہے ہیں اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ زراعت اور انڈسٹری کو ترقی دئیے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان کے مطالبے پر چترال میں کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل سننے کے لئے اپنے دفترمیں اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر قائد پی ٹی آئی عمران خان، جہانگیر تریں بھی موجود تھے جنہیں چیمبر آف کامرس کی طرف سے تخفے پیش کئے گئے۔ اپنے خطاب میں صدر سرتاج احمد خان نے چترال چیمبر آف کامرس کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے میں مدد دینے، اس کے دفتر کے لئے پلاٹ کی فراہمی اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تاریخی فیصلے پر چیمبر کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ نے پلاٹ کی فراہمی کی تختی کی نقاب کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور دفتر کا بھی وزٹ کیا۔ چیمبر آف کامرس کے دیگر عہدیدار اتالیق حیدر علی شاہ، منظور احمد، حاجی محمد خان اور دیگر نے دفتر پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور