چترال (نمائندہ چترال میل) سب ڈویژن چترال میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے شوغور ویلج کونسل میں مزدور /کسان سیٹ، ویلج کونسل شیاقوٹک میں یو تھ سیٹ اور ویلج کونسل اورغوچ، سنگور اور موری میں جنرل سیٹ پر کونسلروں کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جوکہ بوجوہ خالی ہوگئے تھے۔ منگل کے روز ریٹرننگ افیسر کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ماہ کی 13اور 14تاریخ کو صبح دس بجے سے شام 4بجے تک اے سی چترال کے دفتر میں کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جبکہ 16اور 17نومبر کو صبح 8سے شام 4بجے تک کاغذات کی جانچ پٹرتال کی جائے گی۔تاہم شیڈول میں پولنگ کے لئے کسی تاریخ کا ذکر نہیں ہے اور ریٹرننگ افیسر کے دفتر میں رابطہ کرنے پربتایا گیا کہ یہ تاریخ ان کو معلوم نہیں ہے جبکہ ریٹرننگ افیسر خود موجود نہیں تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



