یونیورسٹی آف چترال میں نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے اشتراک سے ایک عظیم الشان کتب میلے کا اہتمام کیاجارہاہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیربخاری کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے تعاون کے ایک فقیدالمثال کتب میلے کا اہتمام کیا جس کا مقصد چترال جیسے دورافتادہ علاقے کے طلبہ و طالبات، سکول، کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور عام علم دوست اور کتب بین خواتین و حضرات کیلئے ہر موضو ع پر معیاری کتب تک رسائی کو ممکن بناناہے۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تقریباًایک لاکھ کتب خصوصی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے۔ یہ میلہ 6سے 8نومبر 2017تک جاری رہے گا۔