پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں اوراداروں میں داخلی آڈٹ کے نظام کومؤثر بنانے،ادارہ جاتی فعالیت میں بہتری لانے اورمالی معاملات میں ممکنہ غلطیوں کے بروقت ازالے کے لئے داخلی کنٹرول کومضبوط بنانے کی غرض سے پہلی اورایک جامع انٹرنل آڈٹ پالیسی کاآغاز کیاہے۔ اس پالیسی کا مقصد داخلی کنٹرول کومضبوط کرنے کے لئے طریقہ کار اپنانا ہے جوصوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہواہے۔ مذکورہ پالیسی صوبائی محکمہ خزانہ نے بنائی ہے جس کی باضابطہ افتتاحی تقریب منگل کے روز پشاورمیں محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ تھے جبکہ محکمہ ہائے خزانہ اور بلدیات کے سیکرٹریز شکیل قادر خان اورسید جمال الدین کے علاوہ دیگر اعلیٰ سرکاری حکام،معاون اداروں کے نمائندو ں،سول سوسائٹی، میڈیا اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی اس موقع پرموجود تھے۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ انٹرنل آڈٹ پالیسی کو متعارف کرنے کامقصد سرکاری وسائل کا بروقت مؤثراورمنصفانہ استعمال یقینی بناناہے اور اس پالیسی کو اپنانے اوراس پرعمل درآمد کرنے سے اداروں میں ممکنہ غلطیوں اورکوتاہیوں کی بروقت اصلاح ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی آڈٹ خوداحتسابی کے سلسلے میں ایک مفید قدم ہے جس کے ذریعے مالی نظام میں بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ داخلی آڈٹ کے بارے میں تمام اداروں اورمحکموں میں آگہی کی ضرورت ہے لہٰذا اسکی آفادیت سے تمام اداروں کو روشناس کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ انٹرنل آڈٹ پالیسی میں داخلی آڈٹ کے نظام کے مقاصد،کام کی نوعیت،آڈٹ سیلزکی تنظیم اوراختیار وفرائض کاتعین کیاگیا ہے اورفی الحال یہ آڈٹ سیلز 13 محکموں اورپشاور کی ضلعی حکومت میں قائم کئے گئے ہیں جنہیں تمام محکموں اوراضلاع تک پھیلا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان آڈٹ سیلز کا مرکز محکمہ خزانہ میں ہے جو محض دیگر محکمہ جاتی سیلز کو امداد اوررہنمائی فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کومرتب کرنے میں محکمہ خزانہ نے اہم کردار اد اکیا ہے جبکہ داخلی آڈٹ پالیسی پر مؤثر عمل درآمد سے غلطیوں اوربے ضابطگیوں کا بروقت خاتمہ ہوسکے گا اورمالی امور قواعد کے عین مطابق نمٹائے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر داخلی آڈٹ پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کردینی چاہیے کیونکہ اسلام بھی ہمیں خود احتسابی کادرس دیتاہے۔ تقریب سے سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا شکیل قادر خان نے بھی خطاب کیا اوراس پالیسی کے بنیادی خدوخال پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی آڈٹ کے ذریعے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو غلطیوں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی اورمستقبل میں اس نظام کو پوری سرکاری مشینری میں اپنا یا جائے گا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے مذکورہ پالیسی پرتفصیلی پریزنٹیشن دی جبکہ سٹریٹیجک ایڈوائز ررشید نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین
- ہومخیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 86 پولیس افسران و اہلکاروں میں 38 لاکھ 80 ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم
- ہومموجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن
- ہومکم عمر موٹر سائیکلسٹ,بغیر ہیلمٹ والے تھانے میں بند,لوئر چترال پولیس نے خصوصی مہم شروع کردی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کا علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
- ہوماس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس
- ہومصوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی کوششوں سے ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے اساتذہ کو تنخواہوں کے بقایا جات کی مد میں فنڈز جاری۔
- ہوملویر چترال پولیس نے چترال شہر اور دروش میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گھروں میں نقب زنی اور چوری میں ملوث گروہ کا کھوج لگاکر گروہ کے سرغنہ کو مال مسروقہ کے ساتھ گرفتار کرلیا
- ہومآغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے پانچ روزہToT ورکشاپ کا انعقاد
- ہومایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟
- مضامینرُموز شاد۔۔ استقبال رمضان۔۔۔ تحریر۔۔ ارشاد اللہ شاد