لاہور (نمائندہ چترال میل)جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کی جانب سے عظیم الشان تربیتی پروگرام کا جامعہ محمدیہ لاہور میں جمعرات کے روز بعد نماز مغرب اہتمام کیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام چترال کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمود الحسن اور تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس اورجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما محمدجمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز جمعیت علمائے اسلام لاہور یونٹ کے بانی اور سابق سرپرست مولاناقاری عبد الغفارچترالی (مرحوم) کے فرزند ارجمند مولانا قاری عبید الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔قاری احسان الہی نے دربار رسالت میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اسٹیج کے فرائض نور شاہد اور اختر حسین نے انجام دئیے۔پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی رہنماجمعیت علمائے اسلام چترال مولانا مفتی محمود الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔قاری عبدالغفار چترالی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تربیتی پروگرام کی سرپرستی ممتاز علم دین مولانا قاری عبد اللطیف نے کی۔تربیتی پروگرام جمعیت طلبائے اسلام حلقہ لاہور کے صدر مولانا محمد شہزاد اور جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ کی زیر نگرانی رات بارہ بجے تک جامعہ محمد یہ ناصر پارک لاہور میں جاری رہی۔پروگرام کے دورران صلاح الدین طوفان باغی کے بڑے بھائی سابق خطیب پاکستان ائیر فورس مولانا تاج الدین نے اپنے عملی سیاست کا آغاز جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم میں کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر جمعیت میں شمولیت کا اعلان کیا۔تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس،جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری چترال مولانا محمود الحسن،پروفیسر گل نیاب،مولانا تاج الدین،مولاناعبداللطیف نے خطاب کیا۔اخیر میں مولانا عبد اللطیف کی دعائیہ کلمات سے پروگرام اختتام پہنچا۔تربیتی پروگرام میں نوائے چترال گروپ کے پریزیڈنٹ حافط نصیر اللہ منصور چترالی،چترال سٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر منصور احمد،تحریک صوت القران کے صدر قاری وقار احمد چترالی ،مولانا شہزاد کریم مولانا قاضی شاکر اللہ مولانا قاری عزیز اللہ،مولانا قاری شفیع اللہ مولانا قاری عبید اللہ،قاری افسر ولی مولانا قاری ولی اللہ،مولانا اعجاز احمد،مولانا مفتی رحیم اللہ اور مولانا سمیع اللہ کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے مدارس، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کی جانب سے طلباء کی تربیت کے حوالے سے مفید مشوروں سے سامعین کو نوازا گیا۔پروگرام کے اخیر میں 16 نومبر کو قاری وقار احمد چترالی کی طرف سے ہمدرد سنٹر لاہو رمیں ادبی مشاعرہ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا اور جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عومی کا خصوصی مشاورتی اجلاس بھی 29 اکتوبر کو جامعہ محمد یہ میں طلب کر لیا گیا
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



