چترال (محکم الدین) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی کوششوں سے لوکل پرمٹوں پر سے پابندی اُٹھا لی گئی ہے۔ اب پرمٹوں کے اجراء کے بعد مقامی لوگ قانونی عمارتی لکڑی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح چلغوزے جمع کرنے اور اُن کی نقل وحمل پر جو پابندی محکمہ فارسٹ کی طرف سے لگائی گئی تھی وہ بھی ختم کردی گئی ہے۔ اب چلغوزے جمع کرنے اور اُنہیں ضلع سے باہر لے جانے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔ تاہم چلغوزے کے کاروباریوں کو محکمہ فارسٹ کے قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔ چترال میں گذشتہ آٹھ مہینوں سے عمارتی لکڑی کے پرمٹ کے اجراء پر پابندی سے مقامی لوگوں کو اپنے مکانات کی تعمیر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اور اس پابندی کی وجہ سے 2015میں سیلاب اور زلزلے کی وجہ سے متاثر ہونے والے لوگ مکانات کی تعمیر کیلئے عمارتی لکڑی نہ ملنے کے سبب اب بھی کھلے آسمان تلے یا خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اب پابندی اُٹھنے کے بعد مذکورہ متاثرین اور نئی مکانات بنانے والے درخواست گزار عمارتی لکڑی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ ضلع کونسل چترال اور دیگر مختلف فورم پر اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔ تاہم آٹھ مہینے بعد پابندی اُٹھالی گئی ہے۔ چترال میں محکمہ فارسٹ کے علاوہ دیگر اداروں کی طرف سے عمارتی لکڑی کی قانونی نقل وحمل پر پابندی نے غریب لوگوں کو چھت کے نیچے زندگی گزارنے کے راستے مسدود کر دیے ہیں۔ اور اس پابندی سے عمارتی لکڑی کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔ جو کہ عام چترالی باشندے کی دسترس سے باہر ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ غریب چترالی باشندوں کا کوئی نہیں سوچتا۔ بلکہ اس طبقے کو مزید تکلیف پہنچانے کی کوشش تمام سرکاری اداروں کی طرف سے کی جاتی ہے۔ چترال کے جنگلاتی علاقے میں چلغوزے کی پیداوار پر ایک بڑی آبادی کا انحصار ہے۔ جس پر محکمہ فارسٹ کی طرف سے پابندی کے سبب اُن کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے۔ اب پابندی اُٹھنے کے بعد غریب طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ممبر ضلع کونسل ایون رحمت الہی، اور عوامی حلقوں نے ضلع نا ظم چترال حاجی مغفرت شاہ اور ڈی ایف او چترال کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کہا ہے، کہ پرمٹ پر پابندی سے مقامی لوگ انتہائی تکالیف سے دوچار تھے۔ جس سے اُن کونجات مل جائے گی۔ انہوں نے ڈی ایف او سے پُر زور اپیل کی کہ لوکل پرمٹوں کا اجراء بلاتاخیر کیا جائے۔ تاکہ برفباری سے پہلے لوگ اپنی عمارات تعمیر کرنے کے قابل ہوسکیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے