کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں 27اکتوبر2017یوم سیاہ کے طور پر بھر پور انداز میں منایاجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں 27اکتوبر2017یوم سیاہ کے طور پر بھر پور انداز میں منایاجائے گا۔ اس دن صوبائی اور ضلع کی سطح پر سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں ٹاک شوز،تقاریر اور مقابلے کے پروگراموں کا اہتمام کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں اس دن مختلف چینلز اور ریڈیو پاکستان کشمیر کے حوالے سے مشہور شخصیات کے انٹرویو نشر کریں گے جبکہ مذکورہ دن کشمیر کے حوالے سے ڈاکو منٹری نشر کرنے کیساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔