دروش(نمائندہ چترال میل) دروش سے چترال جانے والی موٹر کار(غواگئے) گہریت کے قریب حادثے کا شکارہوگئی جسکے نتیجے میں ایک شخص جان بحق دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹر کار جسے سلیم شاہ چلا رہا تھا دروش سے چترال جاتے ہوئے گہریت کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک زخمی سمیع اللہ ولد میاں جی سکنہ بازار دروش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔ گاڑی میں سوار تمام افرادایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ زخمیوں میں متوفی سمیع اللہ کا بھائی حضرت، زوجہ حضرت، حضرت کی ہمشیرہ اور دو کمسن بچے اور گاڑی ڈرائیور سلیم شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



