بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے کنٹرول کا قائم کیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ایچ ایس ایس سی(انٹر میڈیٹ) کے ضمنی امتحانات 2017کے دوران طلباء،والدین اور متعلقہ افراد کی سہولت کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔مذکورہ کنٹرول روم صبح8بجے سے شام4بجے تک روزانہ طلباء، والدین اور متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا جبکہ کنٹرول روم میں تعینات دو افراد سے ٹیلی فون نمبر091-9216878 اور091-9222073پر اور سہولت کم/شکایات سیل سے فون نمبرز091-9221404اور091-9222171پر اور ای میل ایڈرسcomplaints@bisesp.com.pkسے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کااعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔