عشریت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شمولیتی تقریب۔پی ٹی آئی کے سابق یوسی صدر احسان الدین پی پی پی میں شامل

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی چترال کا شمولیتی تقریب زیر صدارت ضلعی صدرایم پی اے سلیم خان عشریت میں منعقد ہوا۔عشریت سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق یوسی صدر احسان الدین نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے احسان الدین کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اُنہیں مبارکباد دی۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک نظریاتی اور غریب دوست پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے لیے خدمت کی ہے اور چترال کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات کسی سے چھپی ڈھکی نہیں ہیں۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی دروش جاوید اختر،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور علاقہ کے معزین بڑی تعداد میں موجود تھے۔