چترال (نمائندہ چترا ل میل) چترال کے معروف عالم دین مولانا حافظ عبداللہ نے جمعیت علمائے اسلام کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف اور دوسرے رہنماؤں اسرارالدین،محمد قاسم، آفتاب ایم طاہر، مختار علی شاہ، حیدر نبی، خیرالرحمن اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مروجہ انتخابی سیاسی طریقہ کار کے اندر جے یو آئی کی انتخابی ممکن نہیں ہے جبکہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے عدل وانصاف کے جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس میں اسلام کے منصفانہ اور عادلانہ طرز حکومت کا عکس نظرآتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کاکارنامے بیان کرتے ہوئے کہاکہ سکول کے بچوں کے لئے قرآن پاک کی تعلیم لازمی کرنا، سود کی لغنت ختم کرنے کے لئے عملی قدم اٹھانا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات، چترال یونیورسٹی کا قیام، منصفانہ معاشرے کی قیام کے لئے پولیس میں تاریخی اصلاحات اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے شفاف نظام کا قیام ایسے اقدامات ہیں جوکہ اسلام کے زریں اصولوں کے عیں مطابق ہے اور ان ہی کی وجہ سے وہ اس جماعت میں شمولیت پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر بھی اسلام اور اسلامی امہ کو متحد کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر صدر عبداللطیف نے کہاکہ معاشرے کے مذہبی پیشواؤں اور جدید تعلیم یافتہ کا پی ٹی آئی میں جوق درجوق شرکت کرنا اس بات کا غماز ہے کہ یہی جماعت ملک کو موجودہ حالات سے باہر نکال سکتی ہے اور اس کے پاس ایک جامع منصوبہ عمل اور مخلص قیادت موجود ہے جس کی سربراہی عمران خان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تورکھو کے گاؤں مڑپ سے تعلق رکھنے والے مولانا حافظ عبداللہ درس نظامی کے ساتھ ساتھ اسلامک بزنس اینڈ فنانس میں ایم بی اے اور قرآن اینڈ سائنسز میں ایم۔ فل کررہے ہیں اور ان جیسے شخصیت کا پارٹی میں شمولیت اس جماعت کے استحکام اور تقویت کا باعث بن جائے گی۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ چار سالوں کے دوران جو ترقیاتی کام انجام دیا ہے، وہ گزشتہ تمام حکومتوں کی مجموعی ترقیاتی کاموں سے ذیادہ ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس دور میں گیارہ مقامات پر آرسی سی پل تعمیر کئے گئے جبکہ اس سے قبل صرف چار پختہ پل تعمیر کئے گئے تھے۔ اس موقع پر عبداللطیف نے پارٹی پرچم سے بنی چادر مولانا عبداللہ کو پہناکر ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں علماء ونگ کا صدر مقرر کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ