چترال (نمائندہ چترال میل)چترال چیمبر آف کامرس اور گورنمنٹ پوسٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کے درمیاں مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) طے پاگئے جس کی رو سے سی پیک منصوبے اور لواری ٹنل منصوبے کی تکمیل سے چترال میں تجارتی سرگرمیوں کے ممکنہ فروع اور یہاں بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے میں دونوں ادارے مل کر لائحہ عمل طے کرکے اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔ منگل کے روز کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اورکالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے ایم اویو پر دستخط کردئیے جبکہ سمیڈا کے کوارڈینیٹر حبیب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نے کہاکہ 2018ء کے بعد چترال تجارتی سرگرمیوں کا بہت بڑ امرکز بن جائے گا اور ہمیں اس کے لئے ابھی سے تیاری شروع کرتے ہوئے کامرس کو جدید اور سائنسی خطوط پر استوار کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے اور ہمیں اس پوٹنشل کو مکمل طور پر بروئے کار لانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چترال چیمبر آف کامرس نے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو ساتھ لے کرچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے کیا ہے جوکہ اہمیت کا حامل ہے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کہاکہ اب تک چترالی نوجوان سرکاری ملازمت کو کاروبار پر ترجیح دیتا تھا مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی پراپنی پرانی روش بدلتے ہوئے کاروباری ذہن بنائیں اور آنے والی مسابقتی دور کے لئے تیاری کریں۔ انہوں نے چترال چیمبر آف کامرس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں تجارتی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اس کا کلیدی کردا رہے۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور سمیڈا کے کوارڈینیٹر حبیب خان نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیاں ایم او ایو کو تاریخ ساز واقعہ قرار دیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ