چترال (نمایندہ چترال میل) خواتین کی بڑے پیمانے پر خریداری کے سلسلے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ نے شہر کے وسط میں خواتین مارکیٹ تعمیر کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 50دکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ جبکہ خواتین خریداروں اور بچوں کیلئے مارکیٹ کے اندر واش رومز، نماز پڑھنے کی جگہ، ریسٹوران، اور مستقبل میں خواتین بینک کی سہولت حاصل ہوگی۔ مارکیٹ کی خاص بات یہ ہے۔ کہ اس میں دکاندار اور خریدار دونوں خواتین ہوں گی۔ پردے کا خاص انتظام کیا جائے گا۔ اور کسی بھی مرد کو خواتین مارکیٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مارکیٹ کے اندر قائم ریسٹوران میں اُن ماہر شیف خواتین کو ٹریڈیشنل فوڈ تیار کرنے اور فروخت کرنے کے مواقع ہوں گے۔ ہفتے کے روز مارکیٹ کے مالک ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ اور چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے مارکیٹ کے جگہے کا معائنہ کیا۔ اور اس امر کا اظہار کیا۔ کہ اس مارکیٹ کی تیاری سے خواتین کو مختلف بازاروں میں گھومنے کی بجائے ایک ہی مقام پر ضرورت کی تمام چیزیں مل سکیں گی۔ اس سے خواتین کو آنے جانے میں وقت اور سرمائے کی بھی بچت ہوگی۔ جبکہ مارکیٹ مین اڈے کے قریب ہونے کی وجہ سے اُنہیں آمدورفت میں بھی آسانی ہو گی۔ بعد آزان چیمبر آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ اتالیق حیدر علی شاہ کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔ کہ چترال چیمبر اس مارکیٹ کی بھر پور سپورٹ کرے گی۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اور خواتین جو آبادی کا نصف حصہ ہیں، اُن کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس ا مر کا اظہار کیا۔ کہ یہ مارکیٹ شرعی طور پر خواتین کو اپنی ضرورت کی اشیاء پردے میں خریدنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اتالیق حیدر علی شاہ نے کہا۔ کہ اس مارکیٹ کی بہت پہلے ضرورت محسو س کی جارہی تھی۔ اس سے خواتین کو نہ صرف اپنی مرضی سے خریداری کا موقع ملے گا۔ بلکہ وسیع ماحول میسر ہونے سے ایک دوسرے سے گُل ملنے اور تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ خواتین کے بزنس کے فروغ کے سلسلے میں پہلے ہی سیکرٹری ٹورزم سے بات ہوئی ہے۔ اور انشااللہ چترال چیمبر، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سمیڈا مل کر اس کو کامیاب بنائیں گے۔ ونگ کمانڈر فرداد علی شاہ ن نے کہا۔ کہ مارکیٹ کی تعمیر وہ خود کریں گے۔ اور انشاللہ مختصر عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ قبل ازین سرتاج احمد خان نے چترال سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اور اُن کے مسائل سنے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ