چترال(نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی کے صدرالحاج عید الحسین، جنرل سکر ٹری میر عباد اللہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی شیر آغا نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہاکہ گولین گول پاور پراجیکٹ 31سالہ طویل ترین تعمیری مر حلے سے گذرنے کے بعد تکمیل کو پہنچنے والی ہے۔ اس پاور ہاؤس سے جون 2017تک اور پھر دسمبر2017تک چترال کو بجلی دینے کی خبریں سنائی گئیں۔وزیر اعظم پاکستان نے جون2017تک افتتاح کا مژدہ سنایا اور چترال کیلئے مخصوص مقدار میں بجلی مقامی گرِڈ سے فراہمی کا اعلان بھی فرمایا جو بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بلکہ بیشتر وقت نا یابی کا عذاب اور اذیت سہتے ہوئے چترالیوں کیلئے خوشی و طمانیت کا باعث تھا۔مگر اُن خوشیوں کو اضطراب و اشتعال میں بدلنے کیلئے محکمہ واپڈا اور ذیلی ادارہ پیسکو (Pesco)اپنی روایتی چترال دشمنی،سرد مہری اور سوتیلا پن کا مظاہر ہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیسکو نے 2020سے پہلے چترال کوگولین گول پراجیکٹ سے بجلی دینے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔اور یہ مضہکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل گرد سے بلا تعطل چترال کو بجلی کی سپلائی ہو رہی ہے۔حالانکہ 24گھنٹوں میں سے چھ گھنٹے بھی نیشنل گرد سے بجلی نہیں آ رہی۔چھ گھنٹے بھی بجلی کی صرف آنکھ مچولی رہتی ہے اور وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیسکو کی طرف سے موجودہ ناقص ترسیلی لائن /نیٹ ورک اور جزوی بجلی کی پیداوار کو مقامی طور پر کھپانے کا مسئلہ وہ خدشات ہیں جو غیر مصدقہ طور پر پھیل رہی ہیں۔خدا نخواستہ ان باتوں میں حقیقت نہ ہو۔اور وقت آنے پر وہ تاخیر ی جواز نہ بنائے جائیں۔اورقومی اسمبلی کے محترم ممبرصاحب نے جو ترویدی وضاحت کیا ہے۔وہ تسلی بخش نہیں۔یہ بات یقینی ہونی چاہیے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے جو ڈائریکٹیو جاری ہوا ہے اس کے من و عن عمل در آمد پر واپڈا/پیسکو متفق اور مجوزہ سہولت کی محکمانہ طورپر تحریری منطوری ہو چکی ہے اور ترسیلی لائنوں و جزوی پیداوار کی مقامی کھپت کا کوئی مسئلہ نہیں؟واپڈا /پیسکو کی طرف سے چترال کے ساتھ بے انصافی،ظلم ذیادتی اور سرد مہری کی انتہا بہت ہو چکی ہے۔اب چترالیوں کے صبر وشرافت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔
دسمبر 2017تک اب بھی کافی وقت ہے۔اگر تاخیری حربوں کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو مزید طول دیا گیا تو اس کا اتنہائی شدید عوامی رد عمل یقینی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



