چترال شہر سے ایک سو ستہر کلو میڑ دور اجنو تورکہو کے مقام پر جیپ ایبل پل کو گزشتہ رات نا معلوم تخریب کاروں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چترال شہر سے ایک سو ستہر کلو میڑ دور اجنو تورکہو کے مقام پر جیپ ایبل پل کو گزشتہ رات نا معلوم تخریب کاروں نے جلا کر راکھ کر دیا۔جس سے ریچ اور اجنو کی بیس ہزار آبادی محصور ہو کر رہ گییء ہے۔ یہ پل ریچ اور اجنو کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات سکول جانے سے قاصر رہے۔ریچ مڈل اور ہائی سکولوں کو جانے والے طلباء وطالبات منگل کے روز دریاء تورکہو پار کرنے سے قاصر ہو کر واپس گھروں کو چلے گیےء۔تھانہ تورکہو شاگرام میں نا معلوم تخریب کاروں کے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گییء ہے۔