چترال (نمائندہ چترال میل) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں چترال میں سب کیمپس کھولنے اور الدعوۃ اکیڈیمی کابھی دفتر قائم کرنے کے حوالے سے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہواجس میں الدعوۃ اکیڈیمی کا نمائندہ ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام، ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر افسر علی خان، انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک، سوشل سیکٹر کے رحمت غفور بیگ اور پروفیسر شمس النظر فاطمی اور عبیر احمد اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر کے چترال آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سربراہ نے انہیں چترال میں یونیورسٹی کا سب کیمپس کھولنے کی تجویز پیش کی تھی جسے بعد میں تحریر ی صورت میں بھی بھیجا گیا۔ اجلاس میں اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے دوبارہ شیخ الجامعہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مختلف ضروری کاغذی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا س موقع پر ضلع ناظم نے کہاکہ سنٹرل ایشیاء کے ساتھ اس کی قربت اور تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں چترال میں اسلامک یونیورسٹی کے سب کیمپس کی ضرورت واضح کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے