دبئی کا برج خلیفہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گیا

Print Friendly, PDF & Email

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کا برج خلیفہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گیا۔ سبز ہلالی پرچم برقی قمقموں کے ساتھ جب عمارت پر چھایا تو یہ نظارہ دیکھنے دور دور سے لوگ آئے۔ دبئی کا برج خلیفہ بھی پاکستانی رنگ میںچ رنگ گیا۔ پس منظر میں فلک شگاف نعروں اور ملی نغموں کی گونج بھی کارنوں میں رس گھولتی رہی جبکہ برج خلیفہ کے بیرونی حصے پر پاکستانی پرچم کی خوبصورت لائٹس کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی اس دلفریب اور حسین منظر کو کیمروں میں قید کیا۔