ڈیسنٹ کالج چترال کے ہونہار طالب علم سعد معراج الدین نے ایف ایس سی پری اینجنرنگ سال اول میں 450 نمبر لیکر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) ڈیسنٹ کالج چترال کے ہونہار طالب علم سعد معراج الدین ولد معراج الدین ((AKHSP Chitral سکنہ بونی چترال نے رول نمبر 31159 کے تحت پشاور بورڈ ایف ایس سی پری اینجنرنگ پارٹ1،سال 2017 کے امتحان میں کل 550نمبروں میں سے 450 نمبر لیکرضلع بھر میں دوسر ی پوزیشن حاصل کرلیاہے۔ ہونہار اسٹوڈنٹ سعد معراج محکمہ تعلیم زنانہ چترال کی ایس ڈی او غزالہ انجم کا بھی بیٹا ہے۔ اُنہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دُعا،اساتذہ کی کوشش اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں اینجیرنگ کے شعبہ میں نام پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔