علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال میں بہار2017سمسٹر کے پی۔ٹی۔سی سٹی۔ٹی اور بی۔ایڈ پرانے کورسز کے ورکشاپس مورخہ15 اگست2017 سے شروع ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پرانے
کورسز پی۔ٹی۔سی (611)سی۔ٹی(612) اور بی۔ایڈ(655) کے ورکشاپس 15 اگست 2017 سے جی۔سی۔ایم۔ایچ۔ایس سنٹر چترال میں شروع ہونگے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام طلباء طالبات کو ان کے گھروں کے ایڈریس ٰپر اطلاع دی گئی ہے۔ کسی کو اطلاع نہ ہونے کی صورت میں ریجنل آفس کے زیل نمبروں پر رابط کر سکتے ہیں۔413419۔413811
چونکہ یہ ورکشاپس دوبارہ نہیں ہونگے۔لہذا طلباء و طالبات ورکشاپس میں حا ضر ہو کر اپنے ورکشاپس مکمل کریں۔

ریجنل ڈائیریکٹر
AIOUچترال