دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ جشن شندور ہفتے کے روز شروع ہوگئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ جشن شندور ہفتے کے روز شروع ہوگئی جس کے پہلے روز چترال کی لاسپور ٹیم نے گلگت بلتستان کی غذر ٹیم کو دو کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے شکست دے دی۔ چیف منسٹر خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عبدالمنعم خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جشن شندور میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں سیاح اور پولو کے شائقین بہت بڑی تعداد میں شندور گراونڈ پہنچ چکے ہیں جہاں خیمہ بستی قائم ہونے سے جنگل میں منگل کاسماں پیدا ہوگئی ہے۔ جشن شندور میں پولو کے مقابلوں کے علاوہ چترال اور گلگت کے لوک کھیلوں، پیر اگلائیڈنگ اور رات کے محفل موسیقی سجائے جاتے ہیں جن میں سیاح دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس سال بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی اس عالمی شہرت کے حامل فیسٹول میں شرکت کے لئے شندور پہنچ گئے ہیں۔ فیسٹول کے انتظامات کے لئے ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی شندور میں موجود ہیں جبکہ چترال پولیس نے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کردی ہے۔ جشن کا احتتام پیر کے روز ہوگا جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شرکت متوقع تھی مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی آمد ممکن نہیں ہے۔ جشن شندور کا سلسلہ 1985ء سے باقاعدگی کے ساتھ ہر سال منعقد ہوتا رہا ہے۔