منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور حیات شاہ ڈی او فنانس چترال تعینات

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔جو سابق اے ڈی سی عبد الغفار کی ترقی و پشاور تبادلے کے بعد خالی تھی،جبکہ منہاس الدین اس سے پہلے بونی سے ٹرانسفر کے بعد پشاور میں مختلف عہدوں پر تعینات رہنے کے بعد سی ایم سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی حیات شاہ ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس چترال تعینات ہوگئے ہیں۔