چترال (شہریار بیگ سے) ال پاکستان کلرک ایسوی ایشن چترال اور ال ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل چترال نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے نان سلیری بجٹ سے غیر قانونی کٹوتی شدہ رقم کو فوری طور پر جاری نہ کرنے کی صورت میں 30جون سے چترال کے تمام سرکاری دفاتر کی تالہ بندی،ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔چترال پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے عہدے داروں صدر آمیر الملک،جنرل سکریٹری عتیق الرحمن،سنئیر نائب صدر لعل اعظم،مقبول علی اور عبد الوسیع نے کہا کہ اس سال ضلع حکومت نے چترال کے ملازمین کے نان سلیری بجٹ سے ایک کروڑ 68لاکھ روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے نکال کر سڑکوں کی مرمت پر لگا دیا اور ایپکا کی احتجاج پر یقین دہانی کرائی گئی کہ یہ رقم ایڈیشنل گرانٹ سے بہت جلد واپس کئے جائے گے مگر ضلعی حکومت اب تک اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی مختلف مد میں مراعات بُری طرح متاثر ہوئے ہیں اور دفاتر میں پنسل کاعذ تک دستیاب نہیں ہیں۔ متعلقہ حکام نے بار بار یہ بات اُن کے نوٹس میں لائی کہ یہ غیر قانونی اقدام ہے مگر اس پر کان نہیں دھرا گیا۔اُنہوں نے دھمکی دی کی مالی سال2016,2017کے اختتام سے پہلے پہلے ریوائیزڈ بجٹ میں کٹوتی شدہ نال سلیری بجٹ کے1کروڑ68لاکھ روپے واپس نہ کئے گئے تو ہمیں مجبوراً احتجاج کی راہ اختیار کرنا پڑے گی دفاتر کی تالہ بندی ہو گی اور تمام ملازمین ہڑتال کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی حکومت پر ہو گی
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



