صدقہ فطر سال 2017ء برائے ضلع چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ضلع چترال میں صدقہ فطر کی شرح کا اعلان کر دیا گیاہے۔ صدقہ فطر کی شرح کا اعلان خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے کیا۔گندم کھانے والے فطرانہ 57روپے، جو، سری کھانے والے 122روپے،کشمش کھانے والے 700روپے، پنیر کھانے والے 1400روپے،کھجور کھانے والے 560روپے فطرانہ دیں گے۔فطرانہ کی رقم عید الفطر کی نماز سے پہلے ادا کرنا ہوگی۔