گرمی کی آمد کی وجہ سے برف کی طلب اور قیمت بڑھ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گرمی کی شدت کی اضافہ کی وجہ سے برف کی مانگ میں بھی اضافہ،لوڈ شیڈنگ اور وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کیوجہ سے بازاروں میں عوام برف خریدنے پر مجبور۔ گرمی کی آمد کی وجہ سے برف کی طلب اور قیمت بڑھ گئی ہے۔قیمت بڑھنے کا امکان گرمی کی لہر آتے ہی شروغ ہوا۔بازاروں میں برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ برف بیچنے والوں کا کاروبار عروج پر جارہا ہے۔جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ہمارے فریج کام نہیں کر رہے ہیں اسلئے ہمیں بازار سے برف خریدنی پڑرہی ہے۔