اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کا غیرمعیاری آئس کریم کے کارخانے اورزائدالیعاد کولڈر رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے اچانک چترال بازارمیں چھاپہ مارکرغیرمعیاری آئس کریم کے کارخانے اورزائدالیعاد کولڈر رکھنے والے جنرل سٹورکوسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے چترال چھاونی روڈمیں آئس کے کارخانے اورایک جنرل اسٹورمیں چیکنگ کے دوران کثیرتعدادمیں غیرمعیاری اورزائدالمیعاد اشیاء اپنے قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرکے دوکانوں کوسیل کردیااوردوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیرمعیاری اورزائدالمیعاداشیاء رکھنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مددکریں۔