چترال (نمائندہ چترال میل)چیئرمین ڈیڈاک ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے محکمہ ایجوکیشن فیمل کے زیرتعمیرآفس کاجائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام کو بند پایا گیا جبکہ استفار پر موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمل بی بی حلیمہ نے بتایاکہ فنڈ ز ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے کام کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ڈی۔ای۔او فیمل کے اہلکاروں اور ان دفاتر میں کام کے لئے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کا براہ راست اثر ات بچیوں کی تعلیمی کارکردگی پر پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سکولوں کی نگرانی اور نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے اپر چترال کے وریجون اور لویر چترال کے دروش کے مقامات پر بھی سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس قائم کرنے کے لئے ایم پی اے کو تجویز پیش کردی۔سلیم خان نے ڈی۔ای۔ او فیمل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ آفس کی جلداز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جوکہ اپنی نوعیت کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اس محکمے کو درپیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے