چترال دنین روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکا جان بحق ہو گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) چترال دنین روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکا جان بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منظور احمد ولد وزیر احمد دنین کے مقام پر مین روڈ پرتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔جس کا تعلق شیاقوٹیک چترال سے ہے۔ منظور احمد کا بڑا بھائی طاہر احمد ہے جو پولیس کانسٹیبل ہے۔ ان کی نما ز جنازہ آج مورخہ 7مئی بروز اتوار بعد از نماز مغرب شیاقوٹیک میں ادا کی جائے گی۔