چترال سے ڈی آئی خان قیدیوں کو لے جانے والی وین کو حادثہ، 7اہلکاروں سمیت 22زخمی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار اور 15قیدی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مقدمات میں گرفتار ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی ملزمان کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خصوصی وین کے ذریعے چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کیا جارہا تھا۔علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار اور 15قیدی زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا، جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔اس آپریشن کے دوران 4ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل نے حصہ لیا۔ ضلعی نائب ناظم مولانا عبد الشکور کی قیادت میں جے یو آئی کا وفد ڈیرہ اسماعیل روانہ، تحصیل ناظم محمد الیاس، مولانا عمر چترالی اور محمد جمیل چترالی وفد میں شامل ہے۔