چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں امن کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کانفرنس منعقد کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں امن کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کانفرنس منعقد کی گئی۔جس کا کال کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین نے دی تھی۔اس موقع پر چترال کے نامور علماء کرام نے شرکت کی۔کرنل نظام الدین نے اس موقع پر چترال کے امن و امان بر قرار رکھنے میں علماء کرام اور مشائخ کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر کمانڈنٹ نے حاضرین سے تجاویز حاصل کرکے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کی۔