تمام صوبائی ملازمین اور پنشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہیں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی27اپریل2017تک یقینی بنانے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔حکومت خیبر پختونخوا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)حکومت خیبر پختونخوا نے پیر یکم مئی کو عام تعطیل کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام صوبائی ملازمین اور پنشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہیں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی27اپریل2017تک یقینی بنانے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔