BISEPچترال کیمپس میں S.S.Cاور F.A، F.scکے امتحانات میں پہلی دفعہ صاف اور شفاف طریقے سے امتحانی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ جس کیلئے انچارج کیمپس Biseچترال فاروق الا سلام اور ان کے اسٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں۔ آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن (APTA)کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعیداللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ بات پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ Biseکیمپس چترال میں انتہائی صاف اور شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کام ہوئے ہیں۔ SSCاور ٖFAکے امتحانات میں ڈیوٹیاں باقاعدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مشاورت سے ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کا ٹھیکدارانہ نظام بالکل ختم ہوچکاہے۔ ایک استاد جو ہر امتحانی ڈیوٹی میں کسی نہ کسی طریقے کو استعمال میں لاکر آرڈر وصول کرتا تھا جبکہ ایک استاد کو تعیناتی سے لیکر ریٹائرمنٹ کو پہنچنے تک ایک بار بھی امتحانی ہال دیکھنا نصیب نہیں ہوتا تھا،لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ اس طرح پشاور سے آنے والے بورڈ کے ذمہ داران بھی چترال آکر کسی نہ کسی طریقے سے مجبور ہوکر ڈیوٹیاں لگاتے وقت قانون کی دھجیاں اڑاتے تھے۔ لیکن اس بار SSCاور FAکے امتحانات میں یہ بات دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ دیر آید درست آید کے مصداق میں تمام ڈیوٹیاں صحیح سلیقے سے بغیر کسی دباؤ کے تحت میرٹ کے اوپر لگائے گئے۔ جس کیلئے بورڈ انچارج فاروق الاسلام اور دیگر اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اگر آئندہ بھی وہ اس کام کو اسی طرح انجام دینے میں کامیاب ہو نگے تو یقینا وہ سارے اساتذہ کے دلوں میں اپنے لئے مخصوص مقام پیدا کریں گے، اور کسی بھی استاد یا اساتذہ تنظیم کو شکایت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



