آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال اور آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا اپنے مطالبات کے حق میں ا حتجاج

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال نے جمعرات کے روز چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ غیر مشروط ٹائم اسکیل، این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی، اساتذہ کے بچوں کیلئے کوٹہ کی منظوری، ٹیچنگ الاؤنس، چھٹیوں میں کنونس الاؤنس کی کٹوتی بند کرنے اور پرائمری اساتذہ کیلئے امتحانی ڈیوٹیوں میں مناسب کوٹہ دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اساتذہ کی نمایندگی کرتے ہوئے، محمد ظفر، قاری محمد یوسف اور مختار احمد نے کہا۔ کہ اسا تذہ کو ان مطالبات کے حل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے یقین دھانی کی گئی تھی۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ ابھی تک ا س پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ریشنلائزیشن کے نام پر ایک استاد پر چالیس طلباء کی پڑھائی کی ذمہ داری ڈالنا ظالمانہ فیصلہ ہے۔ جسے واپس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی سطح پر آل ٹیچرز کی قیادت اور اساتذہ نے ان مطالبات کے حق میں جس احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ چترال کے آل ٹیچر اُس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ اور صوبائی قیادت کے تمام ہدایات و احکامات پر عمل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔