پشاور (نما یندہ چترال میل)25سال ملازمت کرنے والے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے ہرافسراوراہلکارکوبلاامتیازپلاٹ دیاجائیگا۔ ان خیالات کااظہارایئرپورٹس سیکورٹی فرس کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل (ہلال امتیاز)ملٹری میجرجنرل سہیل احمدنے پشاورایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے کیمپ آفس میں پلاٹس الاٹمنٹ دستاویزات تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹرجنرل سہیل احمدنے کہاکہ اے ایس ایف ہاؤسنگ سکیم کے تحت شہداء کے لواحقین،حاضرسروس اوردوران ملازمت وفات پانے والے کے لواحقین کوبھی پلاٹ دیاجائیگا،اب تک جن اہلکاروں نے ہاؤسنگ سکیم کاممبرشپ حاصل نہیں کیاانہیں چاہئے کہ وہ ہاؤسنگ سکیم ممبربننے کیلئے 31مئی تک ممبرشپ حاصل کریں۔تقریب کے اختتام پرسابق چیف سیکورٹی آفیسرشادنوازخٹک سمیت ایئرپورٹ سیکورٹی فورس پشاورکے ڈپٹی ڈائریکٹرز،انسپکٹرز، سب انسپکٹرز،انسٹرکٹرز اورکارپورلزکوبھی پلاٹ الاٹمنٹ کے دستاویزات دیئے گئے۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال: پولیس دربار کا انعقاد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس اسٹیشن شغور کا سکیورٹی انسپکشن کیا۔
- ہومچترال پولیس کی کامیاب کارروائی،، مختلف جگہوں سے منشیات برآمد
- ہوممشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے چترال پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے پشاور میں حلف لیا
- مضامینچٹ پٹ سے گپ شپ۔۔پروفیسر اسرار الدین
- ہومشیر اکبر خان ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن آج اپنے سرکاری دورے پر لوئر چترال پہنچے۔
- ہومسکول لیڈرز کیلئے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی میں کوالٹی مانیٹرنگ ونگ کے قیام کا فیصلہ۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”میرا پاکستان ” ۔۔محمد جاوید حیات
- ہومتھانہ ایون پولیس کی چوری کے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف اہم کامیابی
- ہوماظہار تشکر برائے تعزیت ۔