چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے دونوں سب ڈویژنوں چترال اور مستوج میں خانہ اور مردم شماری کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جن میں گنتی کے عمل کے دوران استعمال ہونے والے مواد اور عملہ کی تعیناتی کے ساتھ کنٹرول روم کا قیام شامل ہیں۔ جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے مقامی میڈیا کو تیاریوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری کے لئے چترال کو دو سنسس اضلاع چترال اور مستوج میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سب ڈویژن میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ اور مستوج میں 10، چترال کو 63سرکلز میں تقسیم کرکے 63سپروائزروں کی نگرانی میں اور مستوج کو 38سرکلز میں تقسیم کرکے 38سرکلز سپروائزروں کی نگرانی میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سب ڈویژن میں گھروں اور افراد کی گنتی کے لئے فیلڈ اسٹاف کے طور پر 370بلاک بنا کر 185انومیریٹرزاور مستوج کو 220بلاکوں میں تقسیم کرکے 110انومیٹروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بلاک میں 250کے لگ بھگ گھرانے شامل ہوتے ہیں اور ایک انومیریٹر کے ذمے دو بلاک ہوتے ہیں۔ سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے پولیس کی 1133نفری تعینات کردئیے گئے ہیں۔ مختلف سرکلز کے سپروائزروں کو مواد 17اپریل سے دے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مردم شماری کے سلسلے میں کسی بھی شکایت کو کنٹرول رو م میں درج کروانے کے لئے چترال میں فون نمبر 413686اور بونی (مستوج) میں فون نمبر 470025پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے