علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے B.ED ڈیڑھ سالہ پروگرام کے ورکشاپ کیتاریخ میں تبدیلی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی AIOU چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق.ED B ڈیڑھ سالہ پروگرام کے ورکشاپ مورخہ 17 اپریل 2017 سے شروغ ہونے والے تھے، اور تمام طلباء طالبات کو اطلاعی خطوط بھی ارسال کئے گئے تھے۔ لیکن بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے، کہB.ED ڈیڑھ سالہ پروگرام کے ورکشاپ 17 اپریل2017 کے بجائے 8 اپریل 2017 سے شروغ ہونگے۔ لہذا تمام طلباء طالبات کو بذریعہ پریس ریلیز اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ نئے شیڈول شدہ تاریخ8 اپریل 2017 سے اپنے متعلقہ سینٹروں میں اپنی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، تاکہ ان کا سال ضائع نہ ہو۔ مزید تفصیلات کیلئے ریجنل سینٹر چترال کے فون نمبرز 413419 اور413811 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔