پشاور(نما یندہ چترال میل)محکمہ آبنوشی کی محکمانہ ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 737.028ملین روپے لاگت کے 41منصوبوں کی منظوری دے دی۔یہ منظوری محکمہ آبنوشی کی محکمانہ ترقیاتی ورکنگ پارٹی(DDWP) کے پیر کے روز سیکرٹری محکمہ آبنوشی نظام الدین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں محکمہ ہائے خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کے نمائندوں،محکمہ آبنوشی کے سینئر افسران بشمول ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مانٹیرنگ، ڈپٹی سیکرٹری(ٹیکنیکل)،چیف انجینئرز(جنوبی /شمالی) نے بھی سپرنٹنڈنگ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کے ہمراہ شرکت کی۔محکمانہ ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے اس موقع پر46ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد41سکیموں کی منطوری دی جن پر737.028 ملین روپے لاگت آئے گی۔ مذکورہ سکیموں میں سوات،شانگلہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بونیر،مردان،کرک،پشاور،لکی مروت،دیر بالا،دیر پائیں،کوہستان، بٹگرام،ہری پور،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور چترال کے اضلاع کی سکیمیں شامل ہیں جبکہ پانچ سکیمیں اس ہدایت کے ساتھ موخر کر دی گئیں کہ ان کی پراجیکٹس دستاویزات کو بہتر بنا کر ان کی خامیوں کو دور کیاجائے تاکہ ان پراجیکٹس کو بہتر طور پر بروقت شروع کیا جاسکے۔مذکورہ منظور کردہ پراجیکٹس میں پی کے۔06کی کئی یونین کونسلز25،28،41،48،57،79،80،81،82 اور87 میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں کی تعمیر اور بحالی شامل ہے جبکہ لکی مروت میں شمسی توانائی پر مبنی پانی کی فراہمی کی سکیمیں،دیر بالا،سوات، کوہستان، بٹگرام، دیر پائیں اور چترال میں گریوٹی پر مبنی پانی کی فراہمی کی سکیمیں اور دیر بالا،دیر پائیں،ہری پور اور بٹگرام کے اضلاع میں غیر فعال سکیموں کی بحالی شامل ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



