تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری وسائل غیرمتعلقہ افراد کے ہاتھوں بے دریغ استعمال کیخلاف قومی احتساب بیورومیں ریفرنس دائرکرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔نجینئرامیرمقام

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری وسائل غیرمتعلقہ افراد کے ہاتھوں بے دریغ استعمال کیخلاف قومی احتساب بیورومیں ریفرنس دائرکرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں جس کے بعدالیکشن کمیشن سمیت سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ میرٹ اوراقدارکادرس دینے والوں نے سرکاری خزانہ لوٹنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،وزراء اور مشیروں کے بعداب ڈویژنل صدوربھی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے لگے ہیں،ہزارہ ڈویژن کاصدرزرگل نے انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں کابے دریغ استعمال کرکے میرٹ اورانصاف کی دھجیاں بکھیردیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس پرصرف اپنی زندگ میں تبدیلی لائی ہے،خان صاحب کوسرکاری وسائل کا غیر متعلقہ افرادکے استعمال کرنے پرقوم کوجواب دیناہوگا،یہ وہ تبدیلی ہے جس میں عمران خان اوروزیراعلیٰ کے منظورنظرافرادسرکاری ہیلی کاپٹرکو ٹیکسی کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے MPAگل صیب خان نے17مارچ کوکرک جانے کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال کیاجبکہ صوبائی وزیرتعلیم نے لکی مروت میں صرف سکول کاجائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال توکیاہے مگرزلزلے،سیلاب یادیگرقدرتی وسائل میں انہوں نے یہی ہیلی کاپٹرعوام کی دادرسی اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دنیامیں پاکستان کاجوامیج بنارہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے، انکی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کوسیاسی،معاشی،اقتصادی نقصان اٹھاناپڑاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررحمت سلام خٹک،افضل خان پنیالیہ،فرحان جھگڑا،ناصرموسیٰ زئی اورحاجی صفت اللہ بھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک طرف عمران خان اوروزیراعلیٰ وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف راگ الاپ رہے ہیں جبکہ ضلع ایبٹ آباد میں انڈر13کاٹرائل وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی پروٹول اورگراؤنڈمیں ہیلی کاپٹرکیلئے ہیلی پیڈبنانے کے باعث ملتوی ہوگیا،انڈ13 ٹرائل کیلئے اپر دیر،صوابی،مانسہرہ،بٹگرام اورہری پورسمیت دیگراضلاع سے کھلاڑی آئے تھے جووزیراعلیٰ کی وی آئی پی پروٹوکول کے بے چارے رل گئے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ برٹش کونسل کی تعاون سے انگلینڈمیں پارلیمنٹرینزکیلئے کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ میں شرکت کے دوران اسدقیصرکے ہالی موالی بھی مزے لوٹ رہے ہیں،اسد قیصرہرایک گرہ میں اپنے ایک آدمی کولندن یاتراکامفت چکرلگواتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت میں اختیارات سے تجاوزکرکے سرکاری وسائل کاذاتی مقاصدکے حصول کیلئے بے دریغ استعمال کیاجارہاہے۔