چترال کے علاقہ چمرکن میں تیز رفتار جیپ نے موٹر سا یکل سوار چترال پولیس کے سپاہی کو کچل دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) چترال کے علاقہ چمرکن میں تیز رفتار جیپ نے موٹر سا یکل سوار چترال پولیس کے سپاہی کو کچل دیا تفصیلات کے مطابق چترال پولیس کا سپاہی محمد اسحاق سکنہ بروز اپنے گھر سے موٹر سایکل پر ڈیوٹی پر ارہے تھے کہ چمرکن کے مقام پر ایک تیز رفتار جیپ نے اس سے کچل دیا انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہویئے چل بسا۔مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لاین چترال میں ادا کرنے کے بعد ابائی گاوں بروز روانہ کر دی گئی۔نماز جنازے میں کمانڈانٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ سمیت پولیس افسران سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔چترال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرایؤر اور گاڑی اپنے تحویل میں لے لی۔