اسلام آباد (نما یندہ چترال میل) چترال کی وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی ایک کمیونیٹی ریسورس پرسن گل نظر(کالاش) نے داؤود گلوبل فاؤنڈیشن لیڈیز فنڈ آئیڈل ایوارڈ 2017 حاصل کر لیا۔ یہ ایوار ڈ ہر اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے پسماندہ علاقے کی خواتین کواپنے انفرادی کام سے بااختیار بنانے میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہو۔ ایوارڈ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گورنر سندھ محمد زیبر نے پیش کیا۔ گل نظر کے پی پی اے ایف کے غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت غذائیت، بیماریوں سے بچاؤ، صحت، صفائی و پانی، حَفظانِ صحت اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے انجام دیئے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا گیا۔ ان کی لگن اور ان کی کوشش کی بدولت وادی کیلاش میں خواتین اور بچے کئی امراض سے محفوظ رہے۔ گل نظر ماسٹر زڈگری ہولڈر ہونے کی وجہ سے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا ”نوجوانوں خصوصاً پاکستان کے شمالی علاقوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جانے چاہئیں“ایک سرگرم کمیونیٹی ریسورس پرسن ہونے کے علاوہ گل نظر کالاشا پیپل ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور کالاشا کلچر سیونگ سوسائیٹی کی چیرپرسن بھی ہیں۔ گل نظر کیلاش ویلی گورنمنٹ مڈل سکول میں رضاکار استاد کے طور پربھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔غربت مٹاؤ پروگرام (پروگرام برائے پا ورٹی ریڈکشن) کو اطالوی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ڈیولپمنٹ کوپریشن کے ذریعے مالی معاونت حاصل ہے اور اس کی نگرانی عالمی بینک کر رہاہے۔ پی پی اے ایف اس پروگرام کو اپنے شریک اداروں کے ذ ریعے سے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے 14 اضلاع کے 38 یونین کونسلوں اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں چلارہا ہے۔ پروگرام کا مقصد غریب اور کم مراعا ت یافتہ طبقات کی زندگیوں کو تبدیل کرنا ہے، اس مقصد کے لئے مستحکم معاشرتی اور پیداواری بنیادی ڈھانچے قائم کئے جا رہے ہیں۔
کمیونیٹی کے ذریعے ترقی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے پی پی اے ایف نے یونین کونسلوں میں کمیونیٹی اروابط مالیاتی اور پروکیورمنٹ منجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کے لئے 350 سے زائد کمیونیٹی ریسورس پرسنز تیار کئے ہیں۔ یہ کمیونیٹی ریسورس پرسنز پاکستان پاورٹی الیوئیشن فنڈ کے شریک اداروں کے ساتھ ملکر کمیونیٹیز کی ترقی کے لئے اہم ایشوز کی نشاندہی کرنے اور ان پر کام کرنے کے لئے سہولت فراہم کرتے ہیں تاکہ صحت مند معاشروں کا قیام ممکن ہوسکے۔اب تک 287 ولیج ڈیولپمنٹ پلانز تیار کئے گئے ہیں، جن کی روشنی میں ضرورت کے تحت مکمل پروگرامنگ کی بنیاد رکھتے ہیں، جس کی بدولت دیہا ت کی کمیونیٹی کے ذریعے فزیکل انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت و غذا، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے تیاری وانتظام اور ذریعہ معاش، خودمختاری اور کاروباری ترقی کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



