اظہار تشکر۔۔صدر دعوت و عزیمت ضلع چترال

Print Friendly, PDF & Email

آج مورخہ 8مارچ2017عالمی یومِ خواتین کے دن ضلع کونسل چترال میں دعوت عزیمت ضلع چترال کو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے پر جو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اس کے لئے ہم دسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ، دسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور اور قرار داد کے محرک مولانا محمود الحسن صاحب اور تمام ممبران ضلع کونسل کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ضلع کونسل نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ہماری رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہیں گے۔ اور اپنی بہترین تجاویز سے ہمیں مستفید کرتے رہیں گے۔ان قومی نمائندوں کی قومی عزت و وقار کے لئے بہترین سوچ کو دیکھتے ہوئے نہ صرف ہمیں دلی مسرت ہوئی بلکہ ہمارا حوصلہ بھی بہت بلند ہوا، اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی نا صرف چترال کی تعمیر و ترقی بلکہ عزت و ناموس، روایات کی تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جاوید اقبال
صدر دعوت و عزیمت ضلع چترال
شبیر احمد
نائب صدر دعوت و عزیمت ضلع چترال