کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے ارکاری ویلی کے منتخب نمائندہ گان کی ملاقات۔علاقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیرحسین آزاد)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے ارکاری ویلی کے منتخب نمائندہ گان کی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ارکاری ویلی کے یونین کونسل ناظم عبدالمجید خان۔وی سی ناظم شیر محمداور وی سی سیکرٹری شہاب الدین شامل تھے۔ملاقات میں علاقے کے مسائل خصوصاً گذشتہ مہینے کی شدید برف باری کے بعد کے صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جس پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سکاؤٹس کے طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔آخر میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے منتخب نمائندگان کو چترال سکاؤٹس کے کیپ بھی پیش کیے۔