چترال(نما یندہ چترال میل)چترال کے دو قابل فخر سکالرز مفتی عزیز احمد سو یر دروش لیکچرار ملاکنڈ یونیورسٹی اور مفتی محب الرحمان ریری اویر استاذالحدیث دار العلوم چترال شاھی مسجد نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ تفصیلات کیمطابق فیڈرل اردو یونیورسٹی سے مفتی عزیز احمد چترالی لیکچرر ملاکنڈ یونیورسٹی نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔موصوف دار العلوم کراچی کے فارغ التحصیل اور وفاق المدارس کے پوزیشن ہولڈرز ہیں۔ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامک ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹر بھی ہیں۔انہوں نے ملکی و بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں دو درجن کے قریب تحقیقی مقالات شا یع کر چکے ہیں۔ان کا موضوع ”تفسیر الدر المنثور میں اسرا ئیلی روایات کا تحقیقی و تنقیدی جا یزہ‘ تھا۔
مفتی محب الرحمان قاضی نے بھی فیڈرل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات سے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔موصوف دارالعلوم کراچی کے ممتاز فاضل اور جامعۃ الرشید کے متخصص ہیں۔وہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال شاھی مسجد میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کا موضوع ”قاضی اقرار الدین احوال و آثار اور فتاوی اقراریہ کی تحقیق وتعلیق“ تھا۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔