اپنے پیارے ملک پاکستان سے محبت کا بہتریں طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی قومی پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھنے کی کو شش کریں۔ ڈاکٹر عبد المحیئمن

Print Friendly, PDF & Email

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) معروف دانشور ڈاکٹر عبد المحیئمن اور ڈاریکٹر کاشف ارشد نے شاہی جامع مسجد چترال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان سے محبت کا بہتریں طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی قومی پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھنے کی کو شش کریں۔مملکت خدا داد پاکستان کو 76 سال قبل ہمارے اسلاف نے بڑی طویل قربانیوں کے بعد حاصل کرکے ہمیں سپرد کی تھی۔اس وقت کسی قسم کی کوئی فرقہ ورانہ اختلافات نہ تھی۔سب نے یکجا و یک زبان ہو کر تحریک چلائی تھی۔آج ہمارا پیارا ملک جن حالات سے دوچار ہے ملک کو ان حالات سے نکالنے کے لئے ہمارے اداروں۔عوام اور خصوصا” علماء کرام پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں۔ہمیں ملک دشمنوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔پیغام پاکستان کا بانیہ اس ملک کو بچانے کا بیانیہ ہے۔ جسے گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ملک میں امن وآمان برقرار رکھنے میں علماء کرام بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے طلباء سے کہا کہ وہ فارع التحصیل ہو کرملک کی بقاء اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں کردار ادا کریں۔شاہی جامع مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دینی طلباء۔اساتذہ اور علماء کرام کی بڑی تعداد پیغام پاکستان کانفرنس میں شریک ہویے۔