عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے تحصیل چیر مین چترال کے لئے نامزد امیدوار میر عباد اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کردیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے تحصیل چیر مین چترال کے لئے نامزد امیدوار میر عباد اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر موجود اے این پی کے صوبائی صدر الحاج عید الحسین نے کہاکہ یہ دستربرداری مکمل طو رپر غیر مشروط ہے اور ان کے کارکن پی پی پی کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل پی پی پی اور اے این پی کے کارکنوں کا مشترکہ جلوس شاہی بازار سے شروع ہوکر پریس کلب میں احتتام پذیر ہوا۔ پی پی پی کے ضلعی صدر انجینئر فضل ربی جان، تحصیل صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور تحصیل چیرمین شپ کے لئے نامزد امیدوار قاضی فیصل کی معیت میں اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماؤں نے کہاکہ علاقے کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے انہوں نے پی پی پی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ پی پی پی کے صدر انجینئر فضل ربی جان نے اے این پی کی قیادت اور خصوصاً حاجی عیدالحسین اور میر عبادللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بھی ان دونوں نے جمہوریت اور قوم کی بہترین مفاد میں مل کر مرکز اور صوبے میں انتخابی اتحاد کیا اور مشترکہ حکومت میں شامل رہے اور ان کے درمیان بہترین پارٹنر شپ قائم رہا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جاعتوں نے چترال کی ترقی اور یہاں کی پسماندگی کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور چترال کے عوام اس کا بدلہ ضرور دیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ ان دونوں ترقی پسند جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر آنے کے بعد چترال کے غیور اوراحسان شناس عوام ان کوبھاری مینڈیٹ سے کامیاب کریں گے۔